ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:ساحلی تحفظ دستہ کو بھٹکل میں جگہ دینے کے لئے تیار: رکن اسمبلی منکا ل وئیدیا

بھٹکل:ساحلی تحفظ دستہ کو بھٹکل میں جگہ دینے کے لئے تیار: رکن اسمبلی منکا ل وئیدیا

Sun, 21 Aug 2016 20:48:30    S.O. News Service

بھٹکل:21/اگست(ایس او نیوز)ضلع میں ساحلی حفاظتی دستہ کے لئے کوئی مناسب جگہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ مشکلات کا سامنا کررہے ہیں اگروہ چاہیں توہم اُنہیں بھٹکل میں جگہ مہیا کراسکتے ہیں۔ یہ بات رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کہی۔

وہ تعلقہ کے ماوین کوروے گرام پنچایت حدود والے بندرگاہ پر ساحلی تحفط دستہ کی طرف سے سمندری حادثے میں7لوگوں کی جان بچانے والے ماہی گیروں کے لئے منعقدہ تہنیتی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے بات کررہے تھے۔ حادثے کی وجہ سے  خوف وہراس میں  مبتلا  ماہی گیروں کی  ساحلی تحفظ دستےنے  بہت ہی بہتر اندازمیں خبرگیری کی۔ فوری طورپر ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کے ذریعے تلاش کرتے ہوئے عوام میں اعتماد پیدا کیا ہے۔ منکال وئیدیا نے کہا کہعوامی حفاظت کے لئے متعین ضروری تحفظاتی دستہ کے لئے مناسب جگہ ابھی تک میسر نہ ہونے کی بات سننے میں آئی ہے۔ مقامی ماہی گیروں کی خاطر ساحلی تحفظ دستہ کے لئے بھٹکل میں بھی ان کی خدمات کا خواہش مند ہوں۔

ساحلی تحفظ دستہ کے کمانڈر مکیش شرما نے ماہی گیروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ جب بھی وہ ماہی گیری کے لئے سمندر میں جائیں تو لازمی طورپر  پیشگی اقدامات کرلیں۔ 7ماہی گیروں کو سمندری حادثے سے بچاکر لانے والے گوپال موگیر، شری نواس کھاروی، سریش کھاروی، نوین کھاروی کی تہنیت کی گئی۔ بھٹکل اے ایس پی ڈاکٹر انوپ شٹی موجود تھے۔ ماہی گیر لیڈر وسنت کھاروی نے استقبال کیا تو رمیش کھاروی نے شکریہ اداکیا۔


Share: